سندھ اسمبلی کے تین نومنتخب ارکان نے حلف اٹھالیا

سندھ اسمبلی کے تین نومنتخب ارکان نے حلف اٹھالیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے تین نو منتخب ارکان نے سندھ اسمبلی کی رکنیت کا حلف لے لیاہے۔ جمعہ کو سندھ اسمبلی کااسپیکرآغاسراج درانی کی صدارت میں ہوا۔آغا سراج درانی نے تینوں ارکان سے انکی اسمبلی رکنیت کا حلف لیا۔حلف لینے والوں میں پیپلزپارٹی کے ساجد جوکھیو، احمد رضا جیلانی اور پی ٹی آئی کے شہزاد قریشی شامل تھے۔ ایوان میں ارکان سندھ اسمبلی کی جانب سے شاعر مشرق علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ارکان نے جے یو آئی س کے سربراہ مولانا سمیع الحق کے بیہمانہ قتل پر اظہار افسوس کیا اور انکے ایصال ثواب و درجات کی بلندی کے لئے دعا بھی کی ۔ ایوان میں سابق وزیر داخلہ سندھ اور رکن پیپلزپارٹی سہیل انور سیال کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔

مزید : کراچی صفحہ اول