پاکستان ، آئی ایم ایف مذاکرات کا تیسرا ، معاشی ڈیٹا شیئرنگ سمیت مختلف امور پر غور
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ ( آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات تیسرے روز جمعہ کو بھی جاری رہے، ذ ر ائع کے مطابق آئی ایم ایف کے وفد سے تکنیکی سطح کے مذاکرات میں معیشت سے متعلق ڈیٹا شیئرنگ سمیت مختلف امور زیر غور آئے ۔ گزشتہ روز پاکستانی پاور سیکٹر میں نقصانات اور وصولیوں کی تفصیلات آئی ایم ایف کے فراہم کی گئی تھیں۔آئی ایم ایف کی ٹیم ابتدائی طور پر صرف معیشت کے مختلف شعبوں سے متعلق اعداد و شمار پر بریفنگ لے رہی ہے اور 12 نومبر سے شروع ہونیوالے پالیسی سطح کے مذاکرات میں ان پر اپنا نکتہ نظر پیش کرے گی۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ 20 نومبر تک جاری رہے گا۔ حال ہی میں وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا آئی ایم ایف پروگرام سے پاکستان کو 5 سے 6 ارب ڈالر ملیں گے۔