امریکہ کی خوشنودی کیلئے موجودہ حکومت نے ملک کا وقار داؤ پر لگا دیا : فضل لرحمان
بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیرمولانافضل الرحمان نے کہاہے موجودہ حکومت نے امریکہ کے خوشنودی کیلئے ملک کاوقارداؤ پرلگادیاہے مگروہ کھبی بھی اپنے مقاصدمیں کامیاب نہیں ہونگے کیونکہ جب تک جمعیت کاایک کارکن زندہ ہے وہ دین اسلام کے سربلندی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اورملک کوامریکہ کے کالونی نہیں بنائیں گے ان خیالات کااظہارمولانافضل الرحمان نے یہاں کارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے آزادی کیلئے ہزاروں علماء کرام نے اپنے جانوں کی قربانیاں دی ہیں ہم دین اسلام کے سربلندی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے موجودہ حکومت نے تبدیلی کے نام پرعوام سے ووٹ لیاہے وہ پاکستان میں مغربی کلچرکوعام کرنے کیلئے دن رات جدوجہدکررہی ہے مگروہ کھبی بھی اپنے مقاصدمیں کامیاب نہیں ہونگے کیونکہ جب تک جمعیت علماء اسلام کاایک کارکن بھی زندہ ہے وہ دین اسلام کے سربلندی کیلئے جدوجہدکریں گے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اسلام کاقلعہ ہے جس کے ازادی کیلئے ہزاروں علماء کرام نے اپنے جانوں کی قربانیاں دیکرازادکیاہے ۔