ڈی سی آفس کے سامنے ملاوٹ شدہ کھانے پینے کی اشیاء فروخت ہونے پر احتجاجی مظاہرہ

ڈی سی آفس کے سامنے ملاوٹ شدہ کھانے پینے کی اشیاء فروخت ہونے پر احتجاجی مظاہرہ

راولپنڈی (سٹی رپورٹر) راول سول سوسائٹی نے ڈی سی آفس کے سامنے ملاوٹ شدہ کھانے پینے کی اشیاء فروخت ہونے پر احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں چیئرمین راول سول سوسائٹی و ممبر اینٹی کرپشن لائرزفورم راجہ ظفر اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا فوڈ اتھارٹی اور پولیس اہلکاروں کی ملی بھگت سے ملاوٹ شدہ اشیاء فروخت ہو رہی ہیں فوڈ اتھارٹی صرف چند افراد کو جرمانہ کر رہی ہے راولپنڈی ننکاری بازار میں ملاوٹ شدہ کھانے پینے کی اشیاء فروخت ہو رہی ہیں جس پر ضلعی انتظامیہ سمیت فوڈ اتھارٹی حکام کی جانب سے کوئی نوٹس نہیں لیا جا رہا راولپنڈی میں اکثر مقامات پر ملاوٹ شدہ دودھ اور دہی فروخت ہو رہا ہے راولپنڈی ہول سیل مارکیٹ ننکاری بازار میں ملاوٹ شدہ کھانے پینے کی اشیاء فروخت ہو رہی ہیں جعلی کولڈ ڈرنک بک رہے ہیں چاے کی کی پتی میں خون اور رنگ کی ملاوٹ ہو رہی ہے جہاں سے پورے ضلع راولپنڈی کے چھوٹے دوکان دار مضر صحت ملاوٹ شدہ کھانے پینے کی اشیاء فروخت کر رہے ہیں محکمہ فوڈ اتھارٹی تمام دوھ دہی اور خوردو نوش اشیاء فروخت کرنے والی ہول سیل دوکانوں سے سیمپل لے کرv ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کرے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر