نااہل سربراہ ادارے کو تباہ کر دیتا ہے:سیف الرحمان خان

نااہل سربراہ ادارے کو تباہ کر دیتا ہے:سیف الرحمان خان

راولپنڈی ( سٹی رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک ضلع راولپنڈی کے سیکرٹری جنرل سیف الرحمان خان نے کہا ہے کہ نااہل سربراہ ادارے کو تباہ کر دیتا ہے ،عطاء الحق قاسمی تقرری کیس بارے سپریم کورٹ فیصلے نے ثابت کر دیاکہ پچھلی حکومت میں اداروں کی سربراہی کیلئے اہلیت نہیں حکمرانوں سے وفاداری کی شرط تھی ،نواز شریف کہتے ہیں کہ میری جنگ کسی کے خلاف نہیں انصاف کیلئے ہے لیکن جب ہم سانحہ ماڈل ٹاؤن کا انصاف مانگتے ہیں توان کی جمہوریت خطرے میں پڑ جاتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے گزشتہ روزڈھوک سیداں میں معروف ماہر تعلیم عصمت راجہ کی رہائش گاہ پر نجی سکولوں کے سربراہوں سے ایک ملاقات میں کیا ۔سیف الرحمان خان نے کہاکہ شریف برادران نے ہر ادارے میں اپنے وفادا رں کو سربراہ لگایا جنہوں نے وہاں ان کے مذموم مفادات کی خوب نگرانی کی،مضان شوگر مل کی سیوریج کے اخراجات ملحقہ گاؤں کی ترقیاتی سکیم سے پورے کئے گئے ،جاتی امراء کو وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کا سب آفس قرار دے کر وہاں اربوں کی سہولیات حاصل کی گئیں،اسحاق ڈار کے گھر کے سامنے والی سڑک چوڑی کرنے کیلئے عوامی پارک کا ایک حصہ شامل کرلیا گیا ،ہر محکمے کے ٹھیکے اپنے من پسند لوگوں کو دیئے گئے ،مختصر یہ کہ دونوں بھائیوں کی غضب کرپشن کی ایک عجب کہانی ہے جو اب نیب کے ذریعے بے نقاب ہو رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف کہتے ہیں کہ میری جنگ کسی کے خلاف نہیں انصاف کیلئے ہے لیکن جب ہم سانحہ ماڈل ٹاؤن کا انصاف مانگتے ہیں توان کی جمہوریت خطرے میں پڑ جاتی ہے، ملک میں پہلی بار احتساب کا عمل بلا امتیاز آگے بڑھ رہاہے جس بارے بدعنوان طبقات عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،پاکستان عوامی تحریک نے اپنے کارکنوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ اپنے اپنے علاقوں میں لوگوں کو یہ شعور دیں کہ پاکستان کاروشن مستقبل کرپشن کے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر