میلاد منانے والے ہی دنیا و آخرت میں سر خروہوں گے:ذوالفقار چوہدری

میلاد منانے والے ہی دنیا و آخرت میں سر خروہوں گے:ذوالفقار چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (سٹی رپورٹر) گلوں میں حیدری پٹے ڈال کر آقا ﷺ کا میلاد منانے والے ہی دنیا و آخرت میں سر خروہوں گے قوم کو ربیع الاول کا با برکت مہینہ مبارک ہو ۔ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجران کے سیکرٹری انفارمیشن (ترجمان) راولپنڈی ذوالفقار چوہدری نے اپنے بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ رسو ل کریم ؐکی دنیا میں تشریف آوری رب کر یم کی سب سے بڑی نعمت ہے اور اس نعمت پر جتنا بھی شکر ادا کیا جائے وہ کم ہے میلاد عظیم میں شرکت ہر مسلمان کیلئے با عث سعادت ہے ربیع الاول تمام مسلم امہ کیلئے انعام سے کم نہیں ، انہوں نے کہا کہ آقا ؐ کے غلام اس ماہ کی شرعات میں ہی آقا کا لنگر اور نیاز کا سلسلہ شروع کر دیتے ہیں حکومت کو چایئے کہ یکم تا 12ریبیع الاول تک گیس اوربجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرے تاکہ آقا ؐ کی لنگر و نیاز جاری رکھ سکیں اور بجلی کی لوڈشیڈنگ پورے ملک میں اس ماہ کی نسبت سے ختم کیا جائے تاکہ ملک گیر چراغاں جاری رکھا جا سکے۔