بغیر ہیلمٹ موٹرسا ئیکل سواروں کے خلاف قانونی کاروائی :چیف ٹریفک آفیسر
راولپنڈی( سٹی رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف نے راولپنڈی ٹریفک پولیس کو احکامات جاری کئے ہیں کہ بغیر ہیلمٹ موٹرسا ئیکل سواروں کے خلاف جاری قانونی کاروائی کو مزید تیز کیا جائے شہر میں کوئی بھی موٹر سائیکل سوار بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل نہ چلائے بڑے پیمانے پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اس کے ساتھ ساتھ شہریوں کو ہیلمٹ کی اہمیت سے متعلق آگاہی دی جائے کہ ہیلمٹ ان کی سیفٹی کے لئے بہت ضروری ہے دریں اثناء عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے راولپنڈی ٹریفک پولیس نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف گزشتہ پانچ دنوں سے جاری خصوصی مہم کے دوران اب تک06ہزار05سو سے زائد چالان ٹکٹ جاری کرتے ہوئے اس مد میں12لاکھ سے زائد جرمانہ عائد کیا جبکہ کاغذات مکمل نہ ہونے پر 204موٹر سائیکل ضلع راولپنڈی کے مختلف تھانوں میں بند کر دیئے مزید قانونی کاروائی جاری ہے شہری موٹر سائیکل چلانے سے پہلے ہیلمٹ کا استعمال اپنے اوپر فرض کر لیں ورنہ خلاف ورزی پر مزید سخت قانونی کاروائی کی جائے گی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی شہریوں کوہدایت۔