متحد نانبائی ایسوسی ایشن ضلع راولپنڈی کا ہنگامی اجلاس

متحد نانبائی ایسوسی ایشن ضلع راولپنڈی کا ہنگامی اجلاس

راولپنڈی(سٹی رپورٹر)متحد نانبائی ایسوسی ایشن ضلع راولپنڈی کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت صدر شفیق قریشی مرکزی دفتر میں منعقد ہوا جس میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور بلوں میں بے تحاشا اضافے پر تشویش کا اظہار کیا گیا اجلاس میں ممبران کو بتایا گیا کہ گیس کے بلوں اور ایل پی گی گیس میں اضافے گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے پیدا ہونے والی صورتحال اور نانبائیوں کی مشکلات گیس کی لوڈ شیڈنگ اور گیس کے بلوں میں اضافے کے بارے میں ایسوسی ایشن کے وفد جس کی قیادت صدر شفیق قریشی اور دیگر عہدیداروں نے کی وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان سے ملاقات کرکے آگاہ کیا گیاکہ700 والا ٹیرف نانبائیوں کو بحال کیا جائے اور 900 والا ٹیرف ختم کیا جائے جس پر وفاْی وزیر پٹرولیم نے دلایا کہ ان مسائل پر سنجیدگی سے غور کریں گے ہمیں وقت دیا جائے تاکہ اس سلسلے کو سنجیدگی سے لیا جا سکے وفد میں صدر شفیق قریشی،جنرل سیکرٹری محمد خورشید قریشی، نائب صدر جہانزیب اور جوئنٹ سیکرٹری محمود احمد قریشی شامل تھے۔ اجلاس میں تمام نابائیوں نے متحد نانبائی ایسوسی ایشن کے عہدیداران پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جب بھی ایسوسی ایشن کال دے گی ہم اس کیلئے ہمہ وقت تیار رہیں گے ۔اس موقع پر تمام عہدیداران نے تمام نانبائی ممبران سے کہا کہ ہم وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کی طرف سے دیئے جانے والے ٹائم کا انظار کریں کریں ہیوہمیں یقین ہے کہ وہ ہمارے مسائل کو حل کرنے کیلئے سنجیدگی سے غور فرمائیں گے ہم نانبائیوں کی مشکلات اور بلوں جیسے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن طور پر جدوجہد کریں گے اگر مسئلہ حل نہ ہوا تو تمام راستے موجود ہیں اور اتفاق رائے سے آئندہ کا لائحہ عمل بنائیں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر