علامہ اقبال ایک عظیم مفکر اور سچے عاشق رسولؐ تھے:حاجی ظفر اقبال
راولپنڈی(سٹی رپورٹر)علامہ اقبال ایک عظیم مفکر اور سچے عاشق رسول ﷺ تھے ان خیالات کا اظہار ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال نے علامہ اقبال کے 141ویں یوم پیدائش کے موقع پر اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا ہے کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ زکر اقبال کے ساتھ ساتھ فکر اقبال پر بھی غور کیا جائے ۔فکر اقبال سچائی اور بہادری کا درس دیتی ہے ۔اقبال نے ہمیشہ مایوسی کی بجائے امت میں امیدوں کے چراغ جلائے۔انہوں نے مستقبل کا وہ نقشہ دیکھا اور دکھایا جسے دیگر دیکھنے سے قاصر تھے۔علامہ اقبال نے اپنے اشعار میں صرف اپنے دور کے مسلمانوں کے مسائل کا حل ہی نہیں پیش کیا بلکہ اپنے افکار میں ایک مثالی مسلم ریاست اور مسلم معاشرے کے خدو خال بھی بیان کے۔ انہوں نے ایک اسلامی مملکت کا تصور پیش کیا اور اس کی تفصیلات بھی بیان کیں ۔بلا شبہ اقبال مسلم امہ کے نہ صرف سیاسی بلکہ روحانی پیشوا بھی ہیں ۔آج پاکستان سمیت دنیا کے تمام مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ فکر اقبال کے تحت اپنی کمزوریوں کو پہچانیں اور انہیں دور کر کے دنیا کے افق پر چاند ستاروں کی طرح چمک اٹھیں