ربیع الاول کا آغاز

ربیع الاول کا آغاز

راولپنڈی (سٹی رپورٹر) ربیع الاول کا آغاز،آستانہ عالیہ محمدیہ قادریہ قلندریہ گلشن آباد شریف سجادہ نشین پیر سرکا ر جی نے ہزاروں عاشقان رسول ؐکے ہمراہ مرکزی جشن چراغاں کا افتتاح کر دیا،اس موقع پر مرکزی سیرت و میلاد کمیٹی راولپنڈی کے صدرندیم شیخ ، چےئرمین آر ڈی اے محمد عارف عباسی،عہدیدران و ممبران مرکزی سیرت و میلاد کمیٹی ، سیاسی و سماجی شخصیات ، بلدیاتی نمائندگان،و دیگر علما ئے کرام و مشائخ عظام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ما ہ ربیع الاول کے آغا ز پرآستانہ عالیہ محمدیہ قادریہ قلندریہ گلشن آبادسے 4 نمبر چونگی تک عظیم الشان مشعل بر دار ریلی نکا لی گئی جسمیں ممتاز مشا ئخ عظام ،علما ء کرام ،سیاسی و سما جی شخصیا ت اور ہزاروں عاشقا ن رسول ؐنے شرکت کی اس مو قع پر فضاء آمد مصطفیؐکے نعروں سے گو نجتی رہی ۔پیر سرکا ر جی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسو ل کریم ؐکی دنیا میں تشریف آوری رب کر یم کی سب سے بڑی نعمت ہے اور اس نعمت پر جتنا بھی شکر ادا کیا جائے وہ کم ہے۔میلاد عظیم میں شرکت ہر مسلمان کیلئے با عث سعادت ہے ربیع الاول تمام مسلم امہ کیلئے انعام اور عید سعید ہے 12روزہ جشن عید میلا د النبیؐ کا نفرنس بھرپور جوش و خروش سے منعقد کی جا ئے گی اور مو جودہ ملکی صورتحال میں اتحاد بیں المسلمین کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہو گی ،اس مو قع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیرت و میلاد کمیٹی راولپنڈی کے صدر ندیم شیخ نے کہا کہ جشن آمد رسول ؐ بھرپور شان و شوکت سے منایا جائے گا ،ماہ ربیع الاول میں رسول کریم ؐ کی تشریف آوری پر جتنی خوشیا ں منا ئیں جا ئیں اتنی ہی کم ہیں ،دنیا کی کوئی بھی طاقت عاشقان رسول ؐ کو اس عظیم ترین عبادت و سعادت سے نہیں روک سکتی،پوری کائنات میں رسول کریم ؐ کی آمد سے بڑھ کر کوئی بھی خوشی نہیں اور یہی عاشقان رسول ؐ کی سب سے بڑی عید ہے ۔جڑواں شہروں سے شہریو ں کی بڑ ی تعداد چراغا ں دیکھنے کیلئے امڈ آئی اور ہر سو رنگ ونور کا سیلاب نظر آیا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر