صوبائی مجلس شوریٰ کااہم اجلاس

صوبائی مجلس شوریٰ کااہم اجلاس

راولپنڈی(سٹی رپورٹر)نومنتخب امیرجماعت اسلامی شمالی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم نے صوبائی مجلس شوریٰ کااہم اجلاس 15نومبرکو اسلامک سنٹرگجرات میں طلب کرلیاہے ۔صوبائی میڈیا سیل کے اعلامیہ کے مطابق امیرصوبہ ،مجلس شوریٰ کے ارکان کی مشاورت سے صوبائی جنرل سیکرٹری،نائب امراء،ڈپٹی جنرل سیکرٹریز وسیکرٹری اطلاعات سمیت دیگرذمہ داران مقررکریں گے،اجلاس میں شعبہ جات کے سربراہان کی تقرری کے علاوہ سیاسی کونسل کے قیام ، منصوبہ عمل ،فہم قرآن ،مالیاتی اورمیڈیا کمیٹی کااعلان بھی متوقع ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر