دعوت اسلامی نے ربیع الاول کو عقیدت و احترام سے منانے کی تیاری شروع
راولپنڈی( سٹی رپورٹر) دعوت اسلامی نے ربیع الاول کو عقیدت و احترام سے منانے کی تیاری شروع کر دیں ہیں اور گھر گھر میلاد کے اجتماعات کو آخری شکل دے دی گئی ہے ۔ بلال جامع مسجد نئی آبادی میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں ریلی حلقہ ذ مہ داران سے لیکر ڈویثرن نگران تک کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ باہمی مشاورت سے پروگرام کو آخری شکل دی گئی جس کے تحت یکم سے 12 ربیع لاول تک گھر گھر اجتماعات میلاد منعقد کئے جائیں گے جن میں ثناء خوان مصطفی سرکار کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کریں گے اور مبلغین سرکار کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالیں گئے۔ باہمی مشاورت سے پروگرام اس طرح ترتیب پایا گیا۔ جمعتہ المبارک 9 نومبر بعد نماز عشاہ علی پور بنک سٹاپ محمد یٰسن خان کے گھر، ہفتہ 10 نومبر علی پور نئی آبادی عتیق الرحمٰن عطاری، اتوار 11 نومبر علی پور نئی آبادی محمد یوسف اور شہباز عطاری، پیر 12 نومبر علی پور نئی آبادی قربان علی عطاری،منگل 13 نومبر علی پور جبی محمد عرفان عطاری، بدھ 14 نومبر فراش گاؤں عاقب علی عطاری، جمعہ 16 نومبر نئی آبادی مدینہ ٹاوْن محمد منیر عطاری، ہفتہ 17 نومبر گلبرگ ٹاون نئی آبادی محمد قاسم عطاری، اتوار 18 نومبر ترامڑی چوک اور نئی آبادی محمد او یس عطاری، مہتاب عطاری ،پیر 19 نومبر مرکزی اجتماع بعد نماز عشاء سلطان میرج ہال پیر صحابہ چوک جبی علی پور اسلام آباد۔ بدھ 21 نومبر نورانی مسجد فراش ٹاون سے عظیم الشان جلوس نکالا جائے گا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا مغرب تک اپنے طے شدہ مقام ترلائی میں درود و سلام و دعا پر اختتام پذیر ہو گا۔ تمام عاشقان رسول سے شرکت کی استدعاہے۔