بعض عناصر حکومت کے کردار کو مشکوک بنا رہے ہیں:پیر سید عنایت الحق
راولپنڈی(سٹی رپورٹر) تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی رہنما پیرسیدعنایت الحق شاہ سلطانپوری نے کہا ہے کہ مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کی سوچ اور فکر کے مطابق پاکستان کو اسلام کا قلعہ بنائیں گے انہوں نے پاکستان کاتصور پیش کرکے قوم پر احسان کیا رہتی دنیا تک ان کا نام روشن رہے گا ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک کی نوجوان نسل کو علامہ اقبال کے فلسفہ سے روشناس کریا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حاجی ہاوس گلریز کالونی راولپنڈی میں علامہ اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بعض عناصر حکومت کے کردار کومشکوک بنا رہے ہیں بعض میڈیا پرسن من گھڑت خبریں چلا کر فوج اور عوام کو لڑنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں کی بلا جواز گرفتاریوں اور جھوٹے مقدمات کی مذمت کرتے ہیں حکومت معادہ کی پاسداری کرے اگر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی تو اس کے بھیانک تنائج سامنے آئیں گے حکومت ہوش کے ناخن لے اور سابق حکمرانوں کی ذلت سے سبق سیکھے۔ انہوں نے کہاکہ علامہ محمد اقبال ناصرف پاکستان کے بلکہ برصغیر پاک و ہند کے عظیم ہیرو ہیں،جنھوں نے اپنی شاعری،فلسفہ اور تعلیمات کے ذریعے قوم میں بے داری کی روح پیدا کی،انھوں نے نوجوانوں کو ہدف مرکز بناکر ان میں خودی کا جذبہ بیدار کیا اور انھیں آگے بڑھنے کا پیغام دیا،انھوں نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے اسلاف کی یادگار قربانیوں کویاد رکھنا ہوگا،اور اپنے لیئے مشعل راہ بنانا ہوگا،مولانا محمد عبداللطیف قادری نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ ہمیں اپنے آپ کو علامہ اقبال کی سوچ،نظریئے،اور فلسفے سے جوڑنا ہوگا،انکے خواب کو پاکستان کا وہ خواب جو انھوں نے دیکھا تھا،اس کو شرمندہ تعبیر کرنا ہوگا اس موقع پر حاجی طاہر محمود چوہدری محمد عثمان مرزا صاحبزادہ مشتاق احمد مولانا محمد شفیق قادری جی ایم شہزاد مولانا ابرار حسین رضوی پروفیسر کامران اسلم اوردیگر بھی موجود تھے ۔