معروف مصنف وکالم نگار میرافسرمان کی کتاب ’مشرقی افق‘کی تقریب رونمائی

معروف مصنف وکالم نگار میرافسرمان کی کتاب ’مشرقی افق‘کی تقریب رونمائی

راولپنڈی(سٹی رپورٹر)،بزم عروج ادب (پاکستان)کے زیراہتمام معروف مصنف وکالم نگار میرافسرمان کی کتاب ’مشرقی افق‘کی تقریب رونمائی کا اہتمام کیا گیا۔تقریب کی صدارت قلم کارواں کے صدرنشیں ڈاکٹرساجدخاکوانی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض تنظیم کے صدرنعیم اکرم قریشی نے اداکیے۔ ڈاکٹرساجدخاکوانی نے صاحب کتاب میرافسرمان کی تحریروں کئے بعض ایسے حصوں پرروشنی ڈالی جوحاضرین کی دلچسپی کا باعث بنی۔ان کا کہنا تھا کہ میرافسرمان نے جودیکھا اسے دیانت کے ساتھ لکھ دیااوریہی ایک سچے لکھاری کی نشانی ہے۔نعیم اکرم قریشی نے کہا کہ میرافسرمان اپنی عملی زندگی میں ایک سادہ طبیعت اورراسخ العقیدہ مسلمان ہیں اوراسی کی جھلک انکی تحریروں میں نظرآتی ہے۔ڈاکٹرعطااللہ یوسف زائی نے صاحب کتاب کے فن اورشخصیت پراظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تحریں سادہ اورپُرمغزہوتی ہیں۔دیگرمقررین میں راجہ محمدجاوید،راجہ جاویدبھٹی،پروفیسرریاض عثمانی،نسیم سحر،علی شیرمرزا،عاقب وحیداوردیگرشامل تھے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر