را لپنڈی میں کل1878 مشتبہ مریضوں میں سے377 کنفرم مر یض ر پو رٹ ہو ئے ہیں

را لپنڈی میں کل1878 مشتبہ مریضوں میں سے377 کنفرم مر یض ر پو رٹ ہو ئے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(سٹی رپورٹر)ایڈ یشنل ڈ پٹی کمشنر(ہیڈ کوا ٹر)صا ئمہ یو نس کو محکمہ صحت کی جا نب سے انسداد ڈ ینگی کے ہفتہ و ارا نہ جا ئزہ اجلاس میں بر یفنگ د یتے ہو ئے بتا یا گیاکہ تا حا ل را لپنڈی میں کل1878 مشتبہ مریضوں میں سے377 کنفرم مر یض ر پو رٹ ہو ئے ہیں۔انہوں نے06 نو مبرسے 08نو مبر2018 تک کی سر گر میوں کے بارے میں بر یفنگ دیتے ہو ئے بتایاکہ اس دوران چکلا لہ کنٹو نمنٹ بورڈ، راولپنڈی کنٹو نمنٹ بورڈ، پو ٹھو ہار ٹاؤن(اربن) اور راول ٹاؤن میں ان ڈور و یکٹر سر و یلئنس میں370 ٹیموں نے36894گھروں کی چیکنگ کی جن میں سے 481 گھر پا ز یٹو نکلے ۔آ ؤ ٹ ڈور و یکٹر سرو یلئنیس کی رپو رٹ کے مطابق انہی علا قو ں میں225ٹیموں نے 24700سپا ٹس چیک کئے جن میں سے07 پا زیٹو نکلے اور وہاں مطلو بہ کا روا ئی عمل میں لا ئی گئی۔ڈپٹی کمشنرآفس را ولپنڈی میں ڈسٹر کٹ ایمر جنسی رسپا نس کمیٹی برا ئے ڈ ینگی کے ہفتہ وارانہ جا ئزہ اجلا س میں اسسٹنٹ کمشنر(کینٹ) زاہد خان ،چیف ایگز یکٹو آفیسر ہیلتھ ڈا کٹر خالد،ڈ سٹر کٹ آ فیسر ہیلتھ ڈاکٹر عظمی حیات،سول ڈ یفنس آفیسرڈ پٹی ڈا ئر یکٹر سوشل و یلفےئر نبیلہ،ڈپٹی ڈی ایچ اوڈا کٹر مبشر، فوکل پر سن ڈ ینگی پرو گرام ڈا کٹر سجاد و دیگرمتعلقہ سر کا ری محکموں کے سر بر اہا ن کی بڑ ی تعداد نے شرکت کی۔ ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر(ہیڈ کوا ٹر) نے اس مو قع پرہدا یت کی ہے کہ ڈ ینگی کو ایک قو می فر یضہ سمجھتے ہو ئے با ؤ نڈ ری کے مسئلے میں نہ الجھا جا ئے بلکہ جہا ں جہاں انسداد ڈینگی سر گرمیوں کی ضرورت ہے وہاں انہیں بھرپور طریقے سے سر انجام دیا جائے گا۔ نیزجن علاقوں سے ڈینگی کے کنفر م مر یض ر پو ر ٹ ہو ر ہے ہیں وہاں فیلیڈ وزٹس کو بڑ ھاتے ہوئے خصوصی طور پر فوگنگ کر وانے کے ساتھ ساتھ مہم میں سپر وا ئز ر ی ٹیر کی جا نب سے فیلیڈ سٹا ف کی ما نیٹر نگ کو یقینی بنایا جارہا ہے تا کہ اس بات کی مکمل تسلی کی جا سکے کہ فیلیڈ سر گر میاں باقاعد گی سے سر انجام دی جا رہی ہیں۔