آبادیوں کے بے ہنگم پھیلاوکی روک تھام سے شہری زندگی کو خوشگوار بنایا جاسکتا ہے:جاوید علی خان

آبادیوں کے بے ہنگم پھیلاوکی روک تھام سے شہری زندگی کو خوشگوار بنایا جاسکتا ...

راولپنڈی (سٹی رپورٹر)اقوام متحدہ کے پاکستان میں انسانی آباد کاری کے پروگرام یو این ہیبیٹیٹ کے پروگرام منیجر جاوید علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں نئی آبادیوں میں ماحول دوست سہولیات کی فراہمی سے مستقبل میں شہری مسائل سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے اور آبادیوں کے بے ہنگم پھیلاوکی روک تھام سے شہری زندگی کو خوشگوار بنایا جاسکتا ہے۔ یہ بات انہوں نے ادارے کے مستقبل کی حکمت عملی کے حوالے سے سٹیک ہولڈرز کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو اللہ تعالی نے بے پناہ قدرتی وسائل سے نوازا ہے اور موجودہ حکومت نے ان وسائل کو ترقی دینے اور ان کے ضیاع کو روکنے کے لئے جہاں ماحول دوست منصوبے متعارف کرائے ہیں وہاں ملک میں صحت و صفائی کا خصوصی پروگرام بھی شروع کیا گیاہے جس کی کامیابی کے لئے یو این ہیبیٹیٹ بھی ہر ممکن کاوشیں بروئے کار لائیگا۔ جاوید علی خان نے کہاکہ سالڈ ویسٹ کے مسائل حل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ قومی سطح پر آگاہی مہم کے ساتھ ساتھ آبادیوں میں شرو ع سے ہی ان سہولیات کی گنجائش رکھی جائے جن کی وجہ سے بعد میں گنجان آباد علاقوں زندگی کا وجود مشکل ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا ک اس مقصد کے لئے یو این ہیبیٹیٹ کے خصوصی پراجیکٹس پر غور و خوص جاری ہے۔ اجلاس میں بشارت حسین ، مس فائقہ ، نثا رچوہدری اور دیگر نمائندوں نے شرکت کی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر