مضر صحت گوشت کی فروخت اور صفائی کے ناقص انتظامات پربیف شاپ کو سربمہر کر دیا

مضر صحت گوشت کی فروخت اور صفائی کے ناقص انتظامات پربیف شاپ کو سربمہر کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(سٹی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پرمیٹ سیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی اور گردونواح میں کارروائیاں کرتے ہوئے مضر صحت گوشت کی فروخت اور صفائی کے ناقص انتظامات پربیف شاپ کو سربمہر کر دیا۔متعدد فوڈ پوائنٹس کو سابقہ ہدایات پر عمل نہ کر نے اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر132,500کے جرمانے عائد کیے ۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں مضرصحت غذا تلف کرتے ہوئے متعدد کو وارننگ نوٹسز جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق میٹ سیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی میں چیکنگ کے دوران مضر صحت گوشت کی فروخت،کیمیکل ڈرمز کے استعمال،ملازمین کے میڈیکلز کی عدم دستیابی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر ابراہیم مٹن اینڈ بیف شاپ کو سیل کر دیا۔علاوہ ازیں راولپنڈی اوراٹک میں متعدد فوڈ پوائنٹس کو مضر صحت اشیاء کی فروخت ، ملازمین کے میڈیکلز کی عدم دستیابی،زنگ آلود فریزرز کی مو جودگی، فوڈ لائسنس نہ ہو نے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر110,000کے جرمانے عائد کیے گئے۔ چکوال کی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران متعدد فوڈ پوائنٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر22,500کے جرمانے عائد کیے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈویژن بھرمیں کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں مضر صحت گوشت اور دیگر اشیاء تلف کردیں۔ڈویژن بھر میں کی گئی کارروائیوں کے دوران متعدد فوڈ پوائنٹس،ہوٹلز،سویٹس اینڈ بیکرز،پروڈکشن یونٹس،کر یانہ سٹورز اور پان شاپس کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے۔