ممکنہ مالی پیکیج ، ملکی مصنوعات کی برآمدات کا فروغ ،پاکستانی وفد بیجنگ پہنچ گیا

ممکنہ مالی پیکیج ، ملکی مصنوعات کی برآمدات کا فروغ ،پاکستانی وفد بیجنگ پہنچ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے فالو اپ کیلئے چین سے مالی پیکج اور مارکیٹ رسائی سے متعلق امور کو حتمی شکل دینے کی غرض سے پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد چین پہنچ گیا۔پاکستانی وفد میں گورنر سٹیٹ بینک طارق باجوہ، سیکرٹری خزانہ عارف احمد خان، سیکریٹری منصوبہ بندی ظفر حسن اور سیکرٹری تجارت محمد یونس ڈاگھا شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد بیجنگ میں 4 روز قیام کے دوران مالی پیکج کے خدوخال طے کرے گا اور اس حوالے سے چینی حکام سے بات چیت شروع ہوگئی ہے۔وفد چینی حکام کیساتھ ممکنہ مالی پیکیج اور چین میں پاکستانی مصنوعات کی برآمدات کے فروغ کیلئے مارکیٹ رسائی سے متعلق معاملات کو حتمی شکل دے گا ۔
پاکستانی وفد