علامہ اقبال کے قلب و ذہن اسلام کے نور حقا نیت سے منور تھے

علامہ اقبال کے قلب و ذہن اسلام کے نور حقا نیت سے منور تھے

راولپنڈی(سٹی رپورٹر) علامہ اقبال کے قلب و ذہن اسلام کے نور حقا نیت سے منور تھے ان کی شاعری زندگی کو بامقصد گزارنے کا طریقہ اور مشکلات کو آ سان بنانے کا ہنر سکھاتی ہے ان خیالات کا اظہار سی سی او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ریاض احمد سوہی نے iius سٹیلائٹ ٹاون کیمپس میں منعقد ہ یوم اقبال کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا جبکہ دیگر مہمانوں میں ممبر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ابراراحمد خان،ڈائریکٹر iius محمود ملک،پروفیسر محمود اعجازبٹ،مسزشمائلہ حسنات،اور حسنات احمد خان شامل تھے،سی ای او نے اپنے خطاب میں سکول انتظامیہ کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا ہے کہ سکول انتظامیہ نے اس اہم موضوع پر بچوں میں اقبال کی فکر عام کرنے کے لیئے تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا،انھوں نے مزید کہا ہے ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے نوجوان نسل میں فکر و عمل کی روح پھونکی انھوں نے کہا کہ آ ج ہم جن مشکلات اور پیچیدہ مسائل سے دوچار ہیں ان پر قابو پانے کی بہترین صورت یہ ہے کہ ہم اقبال کی تعلیمات کو اپنائیں،ممبر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اور ایپسما راولپنڈی ڈویژن کے صدر ابراراحمد خان نے کہا کہ ہمیں اپنے آپ کو علامہ اقبال کی سوچ،نظریئے،اور فلسفے سے جوڑنا ہوگا،انکے ویژن کی روشنی میں پاکستان کو ترقی و خوشحالی کے راستے پر گامزن کرکے ہی ہم آ گے بڑھ سکتے ہیں،انھوں نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو گمراہی کے اندھیروں سے نکل کر اقبال کے آفاقی پیغام کی روشنی سفر کا آ غا ز کرنا ہوگا۔،پروگرام کے آخر میں تقریری مقابلوں میں نمایاں پوزیشن لینے والے طلباء و طالبات میں شیلڈ تقسیم کی گئیں،ڈائریکٹر محمود ملک اور پرنسپل سکول مسز شمائلہ حسنات نے والدین،بچوں اور اساتذہ سمیت مہمانوں کا شکریہ اداکیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر