علامہ محمداقبال کابرصغیرکے مسلمانوں پریہ احسان عظیم ہے:سجاد خان

علامہ محمداقبال کابرصغیرکے مسلمانوں پریہ احسان عظیم ہے:سجاد خان

راولپنڈی(سٹی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء اورامیدواراین اے 60سجادخان اوردیگرمقررین نے کہاہے کہ مفکرپاکستان علامہ محمداقبال کابرصغیرکے مسلمانوں پریہ احسان عظیم ہے کہ انہوں نے انگریزوں کی غلامی سے آزادہونے کادرس دیااوربرصغیر میں مسلمانو ں کوالگ وطن کے قیام کے جدوجہدکاتصوردیاورنہ مسلمان آج تک ہندوؤں کی غلامی میں زندگیاں گزاررہے ہوتے علامہ اقبال کے نظریہ آزادی اورخودی کے مطابق قائداعظم محمدعلی جناح نے تحریک آزادی اور قیام پاکستان کی جدوجہدکی اوربرصغیرکے مسلمانوں کو ایک آزاد وطن حاصل کرکے دیاہمیں چاہیے کہ ہم مفکرپاکستان علامہ ڈاکٹرمحمداقبال کے بتائے ہوئے راستے اوران کے نظریات کے مطابق اپنے وطن عزیزکوترقی سے ہمکنارکرکے قوم کودنیاکی ترقی یافتہ قوموں کے برابرلائیں علامہ اقبال صرف مسلمانوں کیلئے ہی انقلابی شاعرنہیں تھے بلکہ ان کی شاعری سے جرمن قوم سمیت دیگراقوام عالم نے بھی استفادہ کیاہے ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز علامہ اقبال کے یوم ولادت کے موقع پر ان کی قومی خدمات پرانہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاسبان وطن ویلفیئرفاؤنڈیشن اورسجاد خان لورزکے زیراہتمام منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاصدارت سجادخان نے کی جبکہ خطاب کرنے والوں میں چوہدر ی خورشیدانور ،حکیم محمدسہارنپوری ،شیخ مختاراحمد،محبوب الہٰی منہاس ،محمودخان بنگش اوردیگرشامل تھے ان مقررین نے اس موقع پرعلامہ اقبال کے فلسفہ خودی کے علاوہ برصغیرکے مسلمانوں کوغلامی کی نیندسے بیدارکرنے کے حوالے سے کی جانے والی شاعری پرشاندارالفاظ میں خراج عقید ت پیش کرنے کیلئے ان کی نظمیں اوردیگرکلام بھی پڑھااورکہاکہ علامہ اقبال صرف مسلمانوں کے لئے ہی انقلابی شاعرنہیں تھے بلکہ ان کی شاعری سے جرمن قوم سمیت دیگراقوام عالم نے بھی استفادہ کیاہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر