مواچھ گوٹھ میں کرنٹ لگنے سے 8 سالہ بچہ جاں بحق

مواچھ گوٹھ میں کرنٹ لگنے سے 8 سالہ بچہ جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں کرنٹ لگنے کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے، جہاں آٹھ سالہ بچہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ مواچھ گوٹھ2نمبر وچھانی محلے میں بجلی کے کھمبے سے کرنٹ لگنے سے 8سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا ہے۔ واقعے کے بعد بچے کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر