اختیارات کا ناجائزاستعمال بھی کرپشن ہے، اشرف قریشی

اختیارات کا ناجائزاستعمال بھی کرپشن ہے، اشرف قریشی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری اشرف قریشی نے کہا ہے کہ اختیارات کا ناجائز اور بے جا استعمال بھی کرپشن کے زمرے میں آتا ہے۔ کوئی بھی فرد یا ادارہ اگر اپنی حدود سے تجاوز کا مرتکب ہوگا تو اس کا لازمی نتیجہ خلفشار، ہیجان اور انتشار کی صورت میں سامنے آئے گا۔ صاحب اختیار اور اہل اقتدار کی ذمہ داری ہے کہ وہ کسی بھی حالت میں کسی کے ساتھ ناانصافی نہ ہونے دیں۔ گزشتہ چند دنوں سے انکروچمنٹ کی آڑ میں محنت مزدوری کے ذریعے رزق کمانے والوں کے ساتھ عدالتی احکامات کی من مانی تشریح کرتے ہوئے شہری ادارے جو کچھ کر رہے ہیں وہ کسی صورت بھی قابل قبول نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایمپریس مارکیٹ، اکبر روڈ، زینب مارکیٹ اور ملحقہ علاقوں کی مارکیٹوں کے متاثرین سے گفتگو کے دوران کیا۔ متاثرین کے ایک وفد نے ان سے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ’’انصاف ہاؤس ‘‘ میں ملاقات کی اور انہیں اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں سے تفصیلی آگاہی دی۔

B

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر