آگ بجھانے کے انتظامات کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے : تیمور تالپو

آگ بجھانے کے انتظامات کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے : تیمور تالپو

ر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں آگ بجھانے کے انتظامات کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے اور حکومت سندھ کو اہم ضرورت کا احساس ہے کہ ڈھائی کروڑ سے زائد آبادی والے شہر میں آگ بجھانے کے جدید اور بہتر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے اور آگ بجھانے کے علاوہ جان بچانے اور شعور کی بیداری کیلئے بڑے اقدامات کی ضرورت ہے یہ بات صوبائی وزیر ماحولیات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی تیمور تالپور نے گذشتہ روز نیشنل فورم فار انوائرنمنٹ اینڈ ہیلھ اور فائر پروٹیکشن ایسوسی ایشن کے تحت 8ویں فائر سیفٹی کانفرنس اور ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر فورم کے صدر محمد نعیم قریشی، پروجیکٹ ہیڈ ندیم اشرف، ایف پی اے پی کے صدر عمران تاج، سیکریڑی طارق معین، حسین حبیب کے سی ای او فواد باری، متحدہ عرب امارات کے احمد فاسفوس، کمشنر کراچی افتخار شلوانی اور کراچی چیمبر کے صدر جنید اسماعیل ماکڈا نے بھی خطاب کیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ فائر بریگیڈ کے سسٹم کو اپ گریڈ کرنے اور متعلقہ اداروں کو مزید متحرک کرنے اور شہری اداروں میں رابطے اور تعاون کو بڑھانے کی ضرورت ہے اور وزیر اعلی نے صوبائی وزیر بلدیات کو یہ ٹاسک دیا ہے کہ وہ پورے صوبے بالخصوص کراچی میں بلدیاتی اداروں میں فائر فائٹنگ سسٹم کو بہتر بنائیں اور لوگوں کو آگ لگنے کے حادثات سے محفوظ بنانے کیلئے بہتر حکمت عملی بنائی جائے۔تیمو تالپور نے اس موقع پر آرگنائزرز، صنعتوں سے وابستہ افراد کو تقین دلایا کہ حکومت سندھ انکے ساتھ تعاون کریگی اور اس سلسلے میں اقدامات کو بہتر کیا جائیگا۔اس موقع پر عمران تاج نے بتایا کہ صنعتی اداروں میں آگ بجھانے کے اقدامات میں بہتری دیکھنے میں آرہی ہے اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال زور پکڑ رہا ہے۔فواد باری نے کہا کہ شہر میں آگ بجھانے کی صلاحیت صرف 10فیصد ہے اور اس وجہ سے آگ لگنے کے بڑے واقعات کو فوری کنڑول نہیں کیا جاسکتا ۔ طارق معین نے کہا کہ فائر بریگیڈ آگ کا بجھانے کا آخری حل ہے پہلے اداروں اور گھروں میں اپنے انتظامات کو بہتر ہونا چاہئے۔ کراچی چیمبر کے صدر نے کہا کہ عالمی اداروں کے تعاون کیساتھ تما م صنعتی ایسوسی ایشن کی ایک مشترکہ کمیٹی بنا دی گئی ہے جو آگاہی اقدامات اور انتظامات کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کریگی اور اس سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان اور صدر مملکت سے بھی بات ہوئی ہے کہ کراچی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔کمشنر کراچی نے کہا کہ آگ لگنے کے مسلسل واقعات انتہا ئی تشویشناک ہیں اور اس سلسلے میں جلد تما م اداروں اور این جی اوز کا اجلاس بلایا جائے گا۔نعیم قریشی اور انجنئر ندیم اشرف نے کانفرنس کے مقاصد گذشتہ 8سال سے ہونے والی پیش رفت اور ایوارڈ کے طریقہ کار کے حوالے سے بات کی ۔ بعد ازاں صوبائی وزیر تیمور تالپور نے 30صنعتی اداروں کو انکے بہترین انتظامات پر ایوارڈ پیش کئے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر