لاڑکانہ میں باپ کے ہاتھوں بیٹا قتل، ملزم گرفتار

لاڑکانہ میں باپ کے ہاتھوں بیٹا قتل، ملزم گرفتار

لاڑکانہ(خصوصی نامہ نگار)لاڑکانہ میں باپ نے بیٹے کو نافرمان قرار دے کر خنجر کے وار کرکے قتل کردیا جبکہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا ہے۔مقتول کی عمر 22 سال تھی اور وہ غیر شادی شدہ تھا۔پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ لاہوری محلہ میں پیش آیا۔ ملزم تاج ملوک نے سڑک پر چلتے ہوئے اپنے نوجوان بیٹے بلاول میرانی کے پیٹ میں خنچر گھونپ دیا۔ملزم نے بتایاکہ اس کا بیٹا نافرمان تھا۔ گھر میں لڑتا جھگڑتا رہتا اور شراب سمیت مختلف نشوں کی لت میں مبتلا ہوگیا تھا جس سے منع کرنے پر وہ گھر میں جھگڑے کرتا تھا۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزم تاج ملوک کو گرفتار کرکے سچل تھانے منتقل کردیا ہے جبکہ مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر