حکومت کے 60 دنوں کا موازنہ 60 سالوں سے نہ کیا جائے ٗوفاقی وزیر صحت

حکومت کے 60 دنوں کا موازنہ 60 سالوں سے نہ کیا جائے ٗوفاقی وزیر صحت

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر قومی صحت عامر کیانی نے کہا ہے کہ حکومت کے 60 دنوں کا موازنہ 60 سالوں سے نہ کیا جائے۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت کے 60 دنوں کا 60 سالوں سے موازنہ نہ کیا جائے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین اور سعودی عرب سے ملک کے معاشی حالات کی بہتری میں مدد ملے گی جبکہ حکومت کو معاشی بہتری سمیت دیگر قومی ایشوز پر وقت دیا جائے۔انہوں نے کہاکہ حکومت اہداف کے حصول کے لئے کوشاں ہے‘ معاشی بہتری سمیت دیگر اہم قومی امور پر بھرپور توجہ دی جارہی ہے۔

وفاقی وزیر صحت

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر