کے الیکٹرک کی مختلف علاقوں میں بجلی چوری کے خلاف کارروائی

کے الیکٹرک کی مختلف علاقوں میں بجلی چوری کے خلاف کارروائی

کراچی (پ ر)کے الیکٹرک کی جانب سے صدر کے مختلف علاقوں میں بجلی چوری اور غیر قانونی کنکشنز کیخلاف کارروائی کی گئی ۔کارروائی کے دوران، ایمپریس مارکیٹ، رینبو سینٹر، صدر دواخانہ ، ریگل چوک ، پریڈی اسٹریٹ اور پاسپورٹ آفس کے علاقوں سے تجارتی مقاصد کیلئے استعمال ہونے والے متعدد غیر قانونی کنکشنز منقطع کئے گئے ۔کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق، ’’ادارے نے ایک مرتبہ پھر اس بات پر زور دیا ہے کہ غیر قانونی کنڈا کنکشنز اوربجلی کی تنصیبات کے گرد قائم تجاوزات عوام کیلئے خطر ے کا باعث بن سکتے ہیں۔ مستقبل میں ہماری کوششوں کے ذریعے بجلی چوروں کے گرد دائرہ مزید تنگ ہو جائے گا، اس کے ساتھ ساتھ پاور یوٹیلٹی اپنے نیٹ ورک میں بجلی کی تنصیبات کے گرد قائم تجاوزات کی نشاندہی کرکے متعلقہ حکام کو آگاہ بھی کرچکی ہے ۔کے الیکٹرک بجلی چوری کے خاتمے کیلئے شہریوں کی معاونت کو سراہتی ہے۔بجلی چوری کے بارے میں رپورٹ 118 یا 021-99000 پر کال کر کے یا کے الیکٹرک کے فیس بک اور ٹوئٹر پیجز کے ذریعے یا speakup@ke.com.pkپر ای میل کے ذریعہ کی جاسکتی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر