محافل نعت سیرت طیبہﷺ کا منظوم ذریعہ اظہار ہے ،رضوان صدیقی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) محافل نعت کا انعقاد سیرت طیبہ کا منظوم ذریعہ اظہار ہے ۔ایسی محافل کا انعقاد دلوں میں نرمی ،بھائی چارے اور غیروں سے بھی محبت کا درس دیتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار رضوان صدیقی نے انجمن شیدائیان رسولﷺ کی 29ویں سالانہ محفل نعت کے شرکاء سے اپنے خطاب میں کیا ۔خیال رہے کہ 29سال سے بغیر کسی تعطل کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والی یہ ملک کی واحد محفل نعت ہے جو ہر برس کسی چینل سے نشر کی جاتی ہے ۔رضوان صدیقی نے مزید کہا کہ اسلام امن و آشتی کا دین ہے جو غیروں سے نفرت کی نفی اور اقلیتوں کے حقوق کے احترام کا درس دیتا ہے ۔اس محفل میں ملک کے ممتاز ثنا خوانوں نے نعت رسولﷺ پیش کیں ۔ان میں صدیق اسماعیل ،سعید ہاشمی ،گوہر علی ،محمود الحسن اشرفی ،حسان خورشید ،شکیل مدنی ،خاور نقشبندی ،اسد ایوب ،فیصل حسن ،قاری حامد محمودقادری اور زبیر اسحاق شامل ہیں ۔اس محفل میں مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔جن میں سید صفوان اللہ ،سردار یاسین ملک ،ملک عبدالحسیب خان ،دوست محمد فیضی ،زبیر طفیل ،ڈاکٹر شاداب احسانی ،صبا اکرام ،اقبال کان ،مبشر میر ،محمود احمد خان ،سید اعزاز الدین شاہ ،سلطان خلیل ،میجر کوثر کاظمی ،نجم الدین شیخ ،زاہد جعفری ،مظہر خان ،سعید الظفر ،راشد عزیز ،پروفیسر مسعود شیخ اور دیگر شامل ہیں ۔تقریب کے آخر میں دوست محمد فیضی نے بارگاہ الہی میں دعا فرمائی ۔