سابق وزیرداخلہ احسن اقبال آج کراچی پہنچیں گے

سابق وزیرداخلہ احسن اقبال آج کراچی پہنچیں گے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے کنوینر ،سابق وزیر داخلہ اور رکن قومی اسمبلی احسن اقبا ل آج (ہفتہ) تنظیمی امور کے سلسلے میں کراچی پہنچیں گے ۔وہ دوپہر ایک بجے احمد خان تالپور کی جا نب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے میں شرکت کریں گے ۔بعد ازاں ان کی رہائش پر میڈیا سے بات چیت بھی کریں گے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر