ٹی پی ایل انشورنس اور Yavo کے درمیان معاہدہ

ٹی پی ایل انشورنس اور Yavo کے درمیان معاہدہ

کراچی(پ ر) وائٹ فرائیڈے کا جشن منانے کے موقع پر،آن لائن شاپنگ کومحفوظ بنانے کی غرض سے،ٹی پی ایل انشورنس اور Yayvo.com کے درمیان ایک اسٹریٹیجک معاہدہ طے پا گیا ہے۔ ٹی پی ایل انشورنس پاکستان کی پہلی براہ راست انشورنس کمپنی ہے جبکہ Yayvo.com پاکستان کا تیزی سے ترقی کرتا ہوا ای کامرس اسٹور ہے۔اس معاہدے کے ذریعے کسٹمرز کے ڈیجیٹل خریداری کے تجربے کو تحفظ حاصل ہوگا جس کے نتیجہ میں تجربہ میں اضافہ ہوگا ۔معاہدے کی تقریب ٹی پی ایل انشورنس کے ہیڈ آفس میں ا س ماہ کے شروع منعقد ہوئی۔ ا س تقریب میں ٹی پی ایل انشورنس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، محمد امین الدین کے ساتھ چیف آپریٹنگ آفیسر اور چیف فائنانشل آفیسر، علی زیدی اورہیڈ آف آپریشنز Yayvo آدم داؤد نے شرکت کی۔اس معاہدے کی صورت میں ٹی پی ایل انشورنس نے Yayvo.com کے ساتھ موبائل، اپلائنسز، کمپیوٹنگ اور انٹر ٹینمنٹ کی کیٹگری سے تعلق رکھنے والی تمام اشیاء کی خریدار ی پر تحفظ فراہم کرنے کے لیے اتفاق کیا ہے۔اس انشورنس پالیسی کا مقصد ایسی قیمتی اشیاء کی خریداری پر فائنانشل رسک پروٹیکشن فراہم کرنا ہے جنہیں ،نقصان پہنچ سکتا ہے۔اس شراکت کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ٹی پی ایل انشورنس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، محمد امین الدین نے کہا،’’ہمیں اس اسٹریٹجک پارٹنرشپ سے بہت توقعات ہیں کیوں کہ اس طرح صارفین ، اپناانتہائی قابل اعتماد پلیٹ فارم استعمال کرتے ہوئے،سہولت سے آن لائن شاپنگ کر سکیں گے۔ پاکستانی مارکیٹ میں بہت گنجائش ہے اور ہم انشورنس کو ڈیجیٹل میڈیم کے ذریعہ خریداری کرنے والے کسٹمرز کے لیے خصوصی ضرورت تصور کرتے ہیں۔‘‘

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر