ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (ہفتہ)کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (ہفتہ)کا دن کیسا رہے گا ؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (ہفتہ)کا دن کیسا رہے گا ؟

  

برج حمل

 نومبر 10   ہفتہ۔ ۔ ۔ اندرون خانہ کسی معاملے پر مسئلہ کھڑا ہونے کا خدشہ ہے۔ دوستوں اور شریک کار کے ساتھ تعلقات عروج پر ہونگے۔ سفر پیش آسکتا ہے۔

برج ثور

 نومبر 10   ہفتہ۔ ۔   مہمانوں کی خاطر مدارت میں مصروفیت رہے گی۔ بچوں کے امور توجہ طلب ہونگے۔ خریداری کے موقع ملیں گے۔ اپنی صحت کا خیال رکھیں۔

برج جوزا

 نومبر 10   ہفتہ۔ ۔ ۔ مہمانوں کی خاطر مدارت کا موقع ملے گا۔ شاپنگ وغیرہ کا رجحان ہوگا۔ اپنے مشاغل سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ طرز زندگی میں کچھ تبدیلی آنے کا امکان نظر آتا ہے۔

برج سرطان

 نومبر 10   ہفتہ۔ ۔ ۔ اہم معاملات طے پائیں گے۔ معاہدے کرتے وقت ہوش مندی سے کام لیں اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔ کاروبار میں منافع کا رجحان ہوگا۔

برج اسد

 نومبر 10   ہفتہ۔ ۔ ۔ عزت و شہرت میں اضافہ ہوگا۔ اہل خانہ کا بھرپور تعاون ‘سکون مہیا کرے گا۔ کسی تفریحی پروگرام سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

برج سنبلہ

 نومبر 10   ہفتہ۔ ۔  ۔ مہمانوں کی آمد کی وجہ سے خریداری کر سکیں گے۔ خریداری کرتے وقت ہوشیار رہیں دھوکہ دہی کا اندیشہ ہے۔ گھریلو تزئین و آرائش میں دلچسپی رہے گی۔

برج میزان

 نومبر 10   ہفتہ۔ ۔  کسی ساتھی کی وجہ سے آپ کو ذہنی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے لیکن جلد ہی آپ اس پر قابوپا لیں گے ۔ دوسروں کے ساتھ لین دین کرتے وقت خوش اخلاقی کا مظاہرہ کریں۔

برج عقرب

 نومبر 10   ہفتہ۔ ۔  کسی مخلص ساتھی سے اپنے معاملات میں مشورہ و تعاون حاصل کریں تو آپ کے حق میں بہتر ہوگا کسی بھی کام میں جلد بازی کا مظاہرہ نہ کریں۔

برج قوس

 نومبر 10   ہفتہ۔ ۔ ۔ اولاد فرمانبردار ہوگی اور مسائل کے خاتمہ میں معاون ہوگی۔ طبیعت حساس ہوگی اور آرٹ کے شعبے میں دلچسپی بڑھے گی۔ محبت کے امور میں بہتری ہوگی۔

برج جدی

 نومبر 10   ہفتہ۔ ۔  خواہشات کی تکمیل میں تاخیر ہوگی اور طبیعت حساس رہے گی۔ خانگی اور خاندانی معاملات بہتر ہونگے۔ حسب حیثیت سواری لے سکتے ہیں۔

برج دلو

 نومبر 10   ہفتہ۔ ۔   زیادہ تر توجہ مالی اور شراکتی کاموں میں رہے گی جس کے باعث حالات پہلے کی نسبت سدھر سکیں گے۔ وراثت اور جائیداد سے متعلقہ مسائل جلد حل ہو سکیں گے۔

برج حوت

 نومبر 10   ہفتہ۔ ۔   خاص توجہ مالی اور محبت سے متعلقہ کاموں میں رہے گی۔ وراثت سے متعلقہ معاملات احسن طریقے سے حل ہو سکیں گے۔ والدین کا تعاون حاصل رہے گا۔

مزید : لائف سٹائل /مخفی علوم