سینئر صحافی طلعت حسین کے بعد ایک اور بڑے صحافی نے جیونیوز چھوڑ دیا ، حیران کن خبر آ گئی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )گزشتہ روز سینئر صحافی طلعت حسین نے جیونیو چھوڑنے کا اعلان اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر کیا تاہم اب ایک اور صحافی نے چینل چھوڑ دیاہے ۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر جاری پیغام میں کہاہے کہ ” سینئر صحافی شہزاد چوہدری نے جیونیوز اور دی نیوز چھوڑ کر آگے بڑھنے کا فیصلہ کر لیاہے ،انہوں نے پروگرام ’رپورٹ کارڈ ‘ کو کامیاب بنانے اور اس کے علاوہ جو انہوں نے چینل کیلئے خدمات انجام دی ہیں اس پر ہم ان کے شکرگزار ہیں ، ہم ان کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں ہم دوبارہ ان کے ساتھ کام کریں گے ۔