پنجگور:پی آئی اے کاطیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

پنجگور:پی آئی اے کاطیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
پنجگور:پی آئی اے کاطیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پنجگور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی ایئر لائن(پی آئی اے )کا طیارے حادثے سے بال بال بچ گیا،اے ٹی آرطیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے پھسل گیا،طیارے میں سوار تمام مسافرمحفوظ رہے جبکہ طیارے کے ٹائروں کونقصان پہنچا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 517 کراچی سے پنجگورپہنچی تھی کہ لینڈنگ کے دوران طیارہ رن وے سے اتر گیا،حادثے میں طیارے میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے لیکن طیارے کے ٹائروں کو نقصان پہنچا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیارے میں سوار تمام مسافروں کو باحفاظت اتار لیا گیا ہے ۔