ملک میں پندرہ ہزار یوٹیلیٹی سٹورز کی توسیع اور جامع منصوبہ بندی

ملک میں پندرہ ہزار یوٹیلیٹی سٹورز کی توسیع اور جامع منصوبہ بندی
ملک میں پندرہ ہزار یوٹیلیٹی سٹورز کی توسیع اور جامع منصوبہ بندی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر) حکومت پاکستان بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے خصوصی اقدامات اُٹھا رہی ہے اور ان کی لیکچرز تیار کر رہی ہے۔ جس میں ون ونڈو آپریشن ، پینشن سکیمیں اور ان کی جائیداد ، جان و مال کو حفاظت وغیرہ شامل ہیں۔ جبکہ پاکستان بھر میں قائم پندرہ ہزار یوٹیلیٹی سٹورز کی توسیع اور جامع منصوبہ بندی بھی کرلی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف مشرق وسطیٰ کے چیئرمین و چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن پاکستان ذوالقرنین علی خان نے گزشتہ روز دبئی میں کیا۔ ذوالقرنین علی خان کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام پی ٹی آئی یو اے ای نے کیا تھا ۔ جس میں حاجی میر حسن، محمد شاہد خان ، چودھری عبیداللہ ، جان قادر ، شاہ سوار خان ، وقار خان ، چودھری عاشق نواز ، شیخ عاطف راشد ، چودھری عبدالرزاق ، چودھری نوید ، امین غنی ، چودھری لیاقت اور عمران اکبر کے علاوہ دیگر کارکنوں نے شرکت کی۔


اس موقع پر پر ذوالقرنین علی خان نے مزید کہا کہ یوٹیلیٹی سٹورز کو مزید بہتر کرنے کے لئے دوسری شفٹ کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے ۔جس میں ملازمین کی تعداد میں بھی سو فیصد اضافہ شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اوورسیز پاکستانیز کے لئے عملاً اقدامات کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جس مقصد کے لئے اوورسیز پاکستانیز کے لئے ون ونڈو آپریشن کا اہتمام کیا جا رہا ہے تاکہ ان کے کام اور ان کو درپیش مسائل ایک ہی جگہ سے حل ہوجائیں۔ اوورسیز پاکستانیز کے لئے پیش سکیم کا اجزاء بھی کیا جائے گا تاکہ عرصہ دراز تک بیرون ملک کام کرنے والوں کو ملک آکر پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے۔


ذوالقرنین علی خان نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا حالیہ دورہ سعوری عرب ، امارات اور چین بے حد کامیاب رہا ہے۔ اس دورہ کے نتائج دوراس ہوں گے جس کا براہ راست فائدہ پاکستان کے عوام کو ہوگا جبکہ بیرون ملک سے زرمبادلہ بھی آئے گا جس سے پاکستان کی معیشت کو استحکام ملے گا۔ علاوہ ازیں بیرون ملک سے جو پاکستانی یہاں آکر بزنس کرنا چاہیں گے ان کی ہر ممکن امداد کی جائے گی اور سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔ پاکستان میں چھوٹی صنعتوں کے فروغ کے لئے بھی کام کیا جائے گا تاکہ ملک میں صنعتی انقلاب آئے اور لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں۔ پی ٹی آئی کے عہدیدار نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان ایک صنعتی ملک بن جائے گا جس سے پاکستان میں خوش حالی آئے گی اور بے روزگاری ختم ہوگی۔

مزید :

قومی -عرب دنیا -