پولیس میں سیاسی مداخلت کے خاتمے کی باتیں کرنے والے خود مداخلت کر رہے ہیں،مریم اورنگزیب
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پولیس میں سیاسی مداخلت کے خاتمے کی باتیں کرنے والے خود مداخلت کر رہے ہیں،پی ٹی آئی والوں نے پاکپتن اورآئی جی اسلام آبادکے ساتھ کیاکیا؟ان کے وزرا اور ارکان ایس ایچ اوکی کرسی پر بیٹھتے ہیں،یہ خود پولیس کی سیاست کررہے ہیں۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے احتساب عدالت کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احتساب عدالت کے باہر ہمارے کارکنوں پر تشدد کیا گیاجس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ ڈی جی نیب کو فرسٹریشن میں ٹی وی پر آنا پڑا، جمہوریت کونیب کے ذریعے کنٹرول کرنےکی کوشش کی جارہی ہے،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے،جو مرضی کرلیں پاکستان کے عوام کو مسلم لیگ ن پر اعتماد ہے۔