امام الحق سر پر گیند لگنے سے زخمی ، سٹی سکین کی رپورٹ آ گئی ، اب سر کی حالت کیسی ہے ؟ بڑی خبر آ گئی

امام الحق سر پر گیند لگنے سے زخمی ، سٹی سکین کی رپورٹ آ گئی ، اب سر کی حالت ...
امام الحق سر پر گیند لگنے سے زخمی ، سٹی سکین کی رپورٹ آ گئی ، اب سر کی حالت کیسی ہے ؟ بڑی خبر آ گئی

  

ابو ظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ون ڈے میچ میں چھ وکٹوں سے شکست دیدی ہے تاہم میچ کے آغاز میں ہی سر گیند لگنے کے باعث امام الحق زخمی ہو گئے تھے جنہیں ہنگامی بنیادوں پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم اب خبر آ ئی ہے کہ امام الحق کے سٹی سکین کی رپورٹس بالکل درست آئی ہیں اور وہ صحت مند ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کر کٹ بورڈ کا کہناہے کہ امام الحق کی طبیعت اب بہتر ہے تاہم ٹیم کے ڈاکٹر مسلسل ان کا معائنہ کر رہے ہیں ۔ یا درہے کہ ابوظہبی میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 210 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز نے ٹیم کو 12 اوورز میں 54رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا۔نیوزی لینڈ کے لوکی فرگیوسن کی جانب سے کرائی گئی اننگز کے 13ویں اوور کی پہلی گیند کو امام الحق نے پل کرنے کی کوشش کی لیکن شارٹ گیند کو کھیلنے میں ناکام رہے اور گیند سیدھی ان کے ہیلمٹ پر جا لگی۔گیند لگنے کے فوراً بعد امام زمین پر ڈھیر ہو گئے اور فزیو کے مشورے کے بعد اوپننگ بلے باز کو میدان سے باہر لے جایا گیا۔امام الحق کی حالت کو دیکھتے ہوئے انہیں فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کے ضروری ٹیسٹ کیے گئے۔

یاد رہے کہ 2014 میں نیوزی لینڈ ہی کے خلاف ٹیسٹ میچ میں پاکستانی اوپننگ بلے باز احمد شہزاد باو¿لر کوری اینڈرسن کی گیند سر پر لگنے سے زخمی ہو گئے تھے اور اس کے بعد سے ان کا کھیل واضح طور پر متاثر ہوا ہے۔

مزید : کھیل