اسلام آباد : ایئر پورٹ پر انوکھے طریقے سے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام

اسلام آباد : ایئر پورٹ پر انوکھے طریقے سے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام
اسلام آباد : ایئر پورٹ پر انوکھے طریقے سے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایئر پورٹ پر انوکھے طریقے سے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ اے این ایف حکام نے 2 خواتین کو حراست میں لے لیا ہے۔

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے مطابق 2 خواتین منشیات کے کیپسول سعودی عرب سمگل کرنے کی کوشش کر رہی تھیں کہ سکیننگ کے دوران گرفتار ہوگئیں۔ دونوں خواتین نے منشیات کے 40، 40 کیپسول نگل رکھے تھے جو سکیننگ میں واضح ہوگئے ۔ اے این ایف حکام نے دونوں خواتین کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ زیر حراست دونوں خواتین کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد