وزیراعظم نے پاک فوج کو اہم ذمہ داری سونپ دی

وزیراعظم نے پاک فوج کو اہم ذمہ داری سونپ دی
وزیراعظم نے پاک فوج کو اہم ذمہ داری سونپ دی

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے افواج پاکستان سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پولیو مہم میں کردار ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت انسداد پولیو کے حوالے سے ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں نیشنل کوآرڈینیٹر نے اجلاس کو بتایا کہ 2014 میں پولیو کیسز 306 تھے جو کم ہو کر رواں سال 8 رہ گئے، بلوچستان میں 3 کیسز کا وائرس بھی پشاور کا ہے جب کہ انسداد پولیو مہم ٹیم اور صحت محافظ کے ساتھ تعاون کے لیے خصوصی آگاہی مہم شروع کر دی ہے۔

اجلاس میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ افغانستان میں پولیو کی مکمل ویکسینیشن تک پاکستان پولیو کے خطرے سے دوچار رہے گا جب کہ کراچی کا گڈاپ ٹاؤن اور پشاور پولیو کے لیے انتہائی حساس اور خطرناک علاقے قرار دیے گئے۔

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے سینی ٹیشن کے نظام میں بہتری پر زور دیتے ہوئے 3 سال کے لیے پولیو کے حوالے سے پی سی ون میں اضافے کی منظوری کی ہدایات کی، اس کے علاوہ وزیراعظم نے افواج پاکستان سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پولیو مہم میں کردار ادا کرنے کی بھی ہدایت کی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد /سندھ