اپوزیشن رہنما تو گرفتار ہوہی رہے ہیں لیکن پی ٹی آئی کے کن لوگوں کے خلاف گھیرا تنگ ہوچکا ہے؟ ڈاکٹر شاہد مسعود نے بڑا دعویٰ کردیا

اپوزیشن رہنما تو گرفتار ہوہی رہے ہیں لیکن پی ٹی آئی کے کن لوگوں کے خلاف گھیرا ...
اپوزیشن رہنما تو گرفتار ہوہی رہے ہیں لیکن پی ٹی آئی کے کن لوگوں کے خلاف گھیرا تنگ ہوچکا ہے؟ ڈاکٹر شاہد مسعود نے بڑا دعویٰ کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا ہے کہ’ احتساب سب کیلئے ‘ شروع ہوچکا ہے اور آئندہ چند روز میں اپوزیشن سمیت پی ٹی آئی کے اہم لوگ بھی گرفتار ہونے جارہے ہیں۔

اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن دبڑ دوس ہوتی نظر آرہی ہے اور پی ٹی آئی کے لوگ بھی گرفتار ہونے جارہے ہیں ، سب کا احتساب ہونے جارہا ہے علیم خان سمیت کئی لوگ اندر جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فرض کریں ڈی جی نیب کو جعلی ڈگری کی بنا پر ہٹابھی دیا جاتا ہے تو اس سے کیا فرق پڑے گا؟ اس سے احتساب نہیں رکے گا۔ چیئرمین نیب بھی تبدیل ہوجائے تو بھی این آر او نہیں ہو گا کیونکہ ریاست آگے جارہی ہے اور جو لوگ کہتے تھے ہمیں کوئی نہیں پکڑ سکتا انہیں بھی پکڑ لیا گیا ہے۔

۔۔۔ ویڈیو دیکھیں ۔۔۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد