وہ طاقتور ترین حکومتی رکن جس نے تجاوزات کیخلاف جاری آپریشن بھی رکوا لیا، ہرکوئی دم بخود رہ گیا

وہ طاقتور ترین حکومتی رکن جس نے تجاوزات کیخلاف جاری آپریشن بھی رکوا لیا، ...
وہ طاقتور ترین حکومتی رکن جس نے تجاوزات کیخلاف جاری آپریشن بھی رکوا لیا، ہرکوئی دم بخود رہ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم کے ملک بھر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کے حکم پر معاون خصوصی برائے سی ڈی اے علی نواز اعوان ہی رکاوٹ بن گئے۔ اسلام آباد میں پوسٹ آفس کی زمین قبضہ مافیا سے واگزار کروانے کے لیے جاری آپریشن زبردستی رکوا دیا۔ واقعہ پر آل پاکستان پوسٹل ایمپلائیز یونین نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا۔

اسلام آباد سے رکن اسمبلی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے علی نواز اعوان نے عہدہ سنبھالتے ہی قانون کی دھجیاں اڑا دیں۔ سی ڈی اے حکام نے جی سیون میں پوسٹ آفس کی زمین قبضہ مافیا سے واگزار کروانے کی کوشش کی تو علی نواز نے موقع پر پہنچ کر آپریشن رکوا دیا۔
حکام نے انہیں بارہا بتایا کہ قبضہ مافیا نے گھر بھی پوسٹ آفس کی زمین پر بنایا گیا ہے مگر علی نواز نے کہا کہ جو کہہ دیا، کہہ دیا اور چل دئیے۔ کار سرکار میں مداخلت اور آپریشن رکوانے پر آل پاکستان پوسٹل ایمپلائیز یونین نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن رکوانے پر معاون خصوصی علی نواز اعوان کیخلاف کارروائی کی جائے۔