باہروکلادروازہ کھٹکھٹارہے ہیں،ایسے ماحول میں کیسے سماعت ہوگی،شہبازشریف کا جج سے سوال

باہروکلادروازہ کھٹکھٹارہے ہیں،ایسے ماحول میں کیسے سماعت ہوگی،شہبازشریف کا ...
باہروکلادروازہ کھٹکھٹارہے ہیں،ایسے ماحول میں کیسے سماعت ہوگی،شہبازشریف کا جج سے سوال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل میں احتساب عدالت میں پیش کردیا گیا ،احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن ریفرنس کی سماعت کر رہے ہیں۔اس موقع ن لیگ کے رہنما حمزہ شہباز، شہبازشریف کے وکیل امجدپرویزاور دیگر بھی عدالت میں موجود ہے۔
دوران سماعت نیب پراسیکیوٹرنے شہبازشریف کے جسمانی ریمانڈمیں توسیع کی درخواست کردی،شہبازشریف نے کہا کہ باہروکلادروازہ کھٹکھٹارہے ہیں،ایسے ماحول میں کیسے سماعت ہوگی،جج نے کہاکہ کمرہ عدالت کے باہرجیسے شورشراباہے سماعت کچھ دیرہی چلے گی، شہبازشریف نے کہا کہ جج صاحب یہ کارکن نہیں،وکلاہیں۔ 
عدالت نے ایس پی کوروسٹرم پربلالیا،جج نجم الحسن نے استفسار کیا کہ کیاہم اسی ماحول میں سماعت کریں گے؟ایس پی نے کہا کہ ہم نے سیکیورٹی کے بھرپوراقدامات کئے ہیں۔ عدالت میں شور شرابے کے باعث  سماعت کچھ دیر کے لیے روک دی گئی تھی جو دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔