پاناما لیکس میں شامل پاکستانیوں کے خلاف کارروائی لیکن اب تک کتنی رقم برآمد کی گئی؟ قوم کیلئے خوشخبری آگئی

پاناما لیکس میں شامل پاکستانیوں کے خلاف کارروائی لیکن اب تک کتنی رقم برآمد ...
پاناما لیکس میں شامل پاکستانیوں کے خلاف کارروائی لیکن اب تک کتنی رقم برآمد کی گئی؟ قوم کیلئے خوشخبری آگئی

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیرخزانہ اسدعمر نے کہا ہے کہ پاناما لیکس میں شامل پاکستانیوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے، اب تک 6 ارب 20 کروڑ روپے کی وصولیاں کی گئی ہیں۔

دنیا نیو زکے مطابق پاناما لیکس میں شامل پاکستانیوں کے خلاف کارروائی کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کی گئیں۔ وزیرخزانہ اسد عمر کی جانب سے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ پاناما لیکس میں 444 پاکستانیوں کے نام شامل ہیں، 294 افراد کو نوٹس جاری کئے گئے، 150 افراد کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔

تحریری جواب میں مزید کہا گہا کہ پانامہ لیکس میں شامل 12 افراد وفات پا چکے، 4 پاکستانی شہری نہیں رہے، 10 ارب 90 کروڑ روپے کی کرپشن کے 15 کیس حتمی مرحلے میں ہیں، اب تک 6 ارب 20 کروڑ روپے کی وصولیاں کی گئی ہیں، تحقیقات میں مدد کیلئے ایف بی آر نے او ای سی ڈی سے بھی مدد مانگی ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد