نیب نے رمضان شوگر ملز کیس میں بھی شہباز شریف کی گرفتاری ڈال دی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیب لاہور نے رمضان شوگر ملز کیس میں بھی شہباز شریف کی گرفتاری ڈال دی۔
نیب کے وکیل کے مطابق شہباز شریف کی گرفتاری آج (10 نومبر کو) ڈالی گئی ہے۔ اس سے قبل انہیں صاف پانی کمپنی کیس میں بلا کر آشیانہ سکینڈل میں گرفتار کیا گیا تھا۔ نیب نے شہباز شریف کے ریمانڈ کے دوران ہی ان کی آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں بھی گرفتاری ڈالی گئی تھی۔ شہباز شریف پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے خاندان کی رمضان شوگر ملز کیلئے راستہ تعمیر کرنے کیلئے 23 کروڑ روپے کا گھپلہ کیا ۔