باہرشوربہت ہے ان حالات میں سماعت کیسے ممکن ہے؟جج احتساب عدالت اٹھ کر چیمبر میں چلے گئے

باہرشوربہت ہے ان حالات میں سماعت کیسے ممکن ہے؟جج احتساب عدالت اٹھ کر چیمبر ...
باہرشوربہت ہے ان حالات میں سماعت کیسے ممکن ہے؟جج احتساب عدالت اٹھ کر چیمبر میں چلے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعلیٰ شہبازشریف کو آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل میں پروڈکشن آرڈر ختم ہونے پر احتساب عدالت میں پیش کردیا،احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن ریفرنس کی سماعت کر رہے ہیں۔
نیب پراسیکیوٹر نے شہبازشریف کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈمیں توسیع کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں شہبازشریف اور فیملی سے متعلق مشکوک ٹرانزیکشن ملی ہیں ،ہمیں اس ٹرانزیکشن کی تفتیش کرنی ہے ،شہبازشریف نے کہا کہ میں نے بتایاکہ میراکوئی تعلق نہیں ہے،سابق وزیراعلیٰ نے سوال کیاکہ کیا اس میں میرا نام ہے،وکیل نیب نے جواب دیا کہ جی آپ کا نام ہے ،پچھلے ریمانڈ میں اسمبلی اجلاس کی وجہ سے تفتیش نہیں ہو سکی ،شہبازشریف نے کہا کہ یہ مسلسل مجھ سے تفتیش کرتے رہے ہیں،نیب وکیل نے کہا کہ احد چیمہ نے خود ایک فزیبیلٹی رپورٹ بنائی ہے ،شہبازشریف تفتیشی افسر کے بیان پر مسکراتے رہے ۔
جج احتساب عدالت نے کہا کہ باہرشوربہت ہے ان حالات میں سماعت کیسے ممکن ہے؟جج عدالت سے اٹھ کرچیمبرمیں چلے گئے اورسماعت کچھ دیرکیلئے ملتوی کردی۔