پاکستانی ڈاکٹروں نے مصنوعی جلد تیار کرلی ، اس کی قیمت کتنی ہے؟ طبی میدان میں نئی تاریخ رقم

پاکستانی ڈاکٹروں نے مصنوعی جلد تیار کرلی ، اس کی قیمت کتنی ہے؟ طبی میدان میں ...
پاکستانی ڈاکٹروں نے مصنوعی جلد تیار کرلی ، اس کی قیمت کتنی ہے؟ طبی میدان میں نئی تاریخ رقم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب  ڈیسک) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کے مطابق مقامی طور پر تیار کی جانے والی جلد کے پیوند کی قیمت ایک ہزار پاکستانی روپے سے کم ہے ۔

لاہور کے جناح ہسپتال کے برن سنٹر میں قائم ایک لیبارٹری میں ڈاکٹر رؤف احمد ان دنوں مصنوعی جلد کی تیاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے مالیکیولر بیالوجی میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے ۔بی بی سی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جلد کے دو اقسام کے مصنوعی نعم البدل ہو سکتے ہیں۔ ایک بیالوجیکل یا حیاتیاتی اور دوسرا سینتھیٹک یعنی کیمیاوی ترکیب سے بنائی گئی۔ مصنوعی جلد سرجری کے دوران بچ جانے والی اضافی انسانی جلد یا پھر گائے یا بھینس کی جلد سے بھی تیار کی جا سکتی ہے ۔

ڈاکٹر رؤف کے مطابق پہلے مرحلے میں مختلف کیمیکلز کی مدد سے جلد کے اوپری حصے سے تہہ ہٹائی جاتی ہے یعنی تکنیکی اصطلاح میں اسے ڈی ایپی ڈرملائز کیا جاتا ہے ۔ اگلے مرحلے میں اسے ڈی سیلولیرائز کیا جاتا ہے ۔ مصنوعی بیالوجیکل جلد کا ایک پیوند آٹھ دن میں تیار ہوتاہے ۔ ڈاکٹر رؤف کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے مقامی طور پر تیار کی جانے والی جلد کا موازنہ یورپ اور امریکہ سے درآمد شدہ جلدوں سے کیا ہے اور وہ باالکل اسی معیار کی ہے ، بلکہ کچھ پہلوؤں پر ان جلدوں سے بہتر بھی ہے ۔