’میرا تو اپنا کیس چل رہا ہے، میں کیا مدد کروں ؟‘فاروق ستار نے خاتون کو عدالت میں جھنڈی کرا دی

’میرا تو اپنا کیس چل رہا ہے، میں کیا مدد کروں ؟‘فاروق ستار نے خاتون کو عدالت ...
’میرا تو اپنا کیس چل رہا ہے، میں کیا مدد کروں ؟‘فاروق ستار نے خاتون کو عدالت میں جھنڈی کرا دی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کی عدالت میں لیاری کی خاتون کی جانب سے بیٹے کی رہائی میں مدد کی اپیل پر فاروق ستار نے کہا کہ میرا تو اپنا کیس چل رہا ہے ،میں کیا مدد کروں گا۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے موقع پر لیاری کی خاتون نے فاروق ستار سے جھوٹے مقدمے میں گرفتار اپنے بیٹے کو رہا کروانے کا مطالبہ کیا، جس پر فاروق ستار نے خاتون کو اپنی ہی روداد سنا ڈالی۔

فاورق ستار نے کہا کہ ان کا تو اپنا کیس چل رہا ہے، وہ کیا مدد کریں؟، انہوں نے مزید کہا کہ ان پر پہلے تالی بجانے کا کیس بنا یا گیا پھر پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا تب بھی کیس بن گیا۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی