نئے سال میں کرپٹ سیاستدانوں کا خاتمہ دیکھ رہا ہوں، شہبازشریف نوازشریف سے بڑا چور ہے،شیخ رشید

نئے سال میں کرپٹ سیاستدانوں کا خاتمہ دیکھ رہا ہوں، شہبازشریف نوازشریف سے بڑا ...
نئے سال میں کرپٹ سیاستدانوں کا خاتمہ دیکھ رہا ہوں، شہبازشریف نوازشریف سے بڑا چور ہے،شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نئے سال میں کرپٹ سیاستدانوں کا خاتمہ دیکھ رہا ہوں،سیاست میں نئے چہرے طلوع ہوں گے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ قسم کھاکر کہہ سکتا ہوں شہبازشریف نوازشریف سے بڑا چور ہے، شہباز شریف کا داماد چین میں کمپنیوں کا ممبر نکلا ہے،وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ سلمان شہبازبھاگ گیا ہے ،کرپٹ شہبازشریف میرے دل سے اتر گیا ہے،شریف فیملی سے تعلقات اپنی جگہ مگر چور کو چور کہتا رہوں گا۔
شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعظم 15نومبرکوحیدرآبادایکسپریس کاافتتاح کریں گے، 21نومبرکوچین کے ریلوے کاوفد پاکستان آرہا ہے، وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ریلوے کو 10 ہزارنئی بھرتیوں کی اجازت مل گئی ہے،ریلوے میں ویجیلنس محکمہ ختم کردیاگیاہے،انہوں نے کہا کہ ریلوے والٹن اکیڈمی کو یونیورسٹی بنانے کا فیصلہ کیاگیاہے،ریلوے کے ریٹائرڈکنٹریکٹ ملازمین کوایک سال میں فارغ کردیاجائےگا،شیخ رشید نے کہا کہ فیصل آبادٹرین کو ملتان تک لے جانے کافیصلہ کیاگیا ہے،ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے سے کرایوں میں اضافے کافیصلہ 21نومبرکے بعدکریں گے،ریلوے کے تمام سکول اورہسپتال نجی شعبے کے اشتراک سے چلانے کافیصلہ کیا ہے۔