مسلح افواج کیخلاف بیانات، نہال ہاشمی کو لینے کے دینے پڑگئے، ایسا کام ہوگیا کہ آپ بھی حمایت پر مجبور ہوجائیں گے

مسلح افواج کیخلاف بیانات، نہال ہاشمی کو لینے کے دینے پڑگئے، ایسا کام ہوگیا ...
مسلح افواج کیخلاف بیانات، نہال ہاشمی کو لینے کے دینے پڑگئے، ایسا کام ہوگیا کہ آپ بھی حمایت پر مجبور ہوجائیں گے

  

لاہور (ویب ڈیسک) فوج مخالف بیان دینے پر ن لیگ کے رہنما نہال ہاشمی کو لیگل نوٹس بھجوادیا گیا۔ روزنامہ خبریں کے مطابق مقامی وکیل تجمل حسین گوندل کی جانب سے نہال ہاشمی کو نوٹس بھجوایا گیا، لیگل نوٹس کے مطابق نہال ہاشمی نے اپنے بیان میں پاک افواج کی قربانیوں کی نفی کی ہے اور نہال ہاشمی نے پاک فوج پر بے بنیاد الزامات عائد کئے، نہال ہاشمی کے بیان سے عوام میں غصہ پایا جاتا ہے، نہال ہاشمی کو لیگل نوٹس میں ہدایت کی گئی کہ لیگل نوٹس موصول ہونے کے 14 روز میں غیر مشروط معافی مانگیں اور معافی نہ مانگنے کی صورت میں 50 کروڑ روپے ڈیم فنڈ میں جمع کروائیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور