کیا پاکستان کے اس لڑاکا طیارے نے اسلام آباد میں کریش لینڈنگ کی ہے؟ سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ویڈیو کی حیران کن حقیقت سامنے آ گئی

کیا پاکستان کے اس لڑاکا طیارے نے اسلام آباد میں کریش لینڈنگ کی ہے؟ سوشل میڈیا ...
کیا پاکستان کے اس لڑاکا طیارے نے اسلام آباد میں کریش لینڈنگ کی ہے؟ سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ویڈیو کی حیران کن حقیقت سامنے آ گئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے جس سے متعلق یہ دعویٰ کیا جارہاہے کہ پاک فوج کے طیارے نے اسلام آباد کی سڑک آئی نائن میں کریش لینڈنگ کی ہے تاہم یہ سراسر غلط اور بے بنیاد افواہ ہے جبکہ اس کی حقیقت کچھ اور ہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق 8 نومبر کو جمعرات کے روز اسلام آباد کی سڑک پر اس وقت ہجوم اکھٹا ہو گیا جب یہ طیارہ I-9 پہنچا جو کہ مختلف حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا ۔پاک فوج نے A5 تمام طیارے گراونڈ کر دیئے تھے تاہم اب ان میں سے ایک طیارے کو شہر کی خوبصورتی بڑھانے کیلئے سڑک کے کنارے نصب کرنے کا کام جاری ہے اور جب اس طیارے کو کرین کے ذریعے واہاں لایا گیا تو شہری حیرت میں مبتلا ہو گئے اور اس کی ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر ڈال دیں جس کے باعث طرح طرح کی افواہیں گردش کرنے لگیں ۔

اسلام آباد کے میئر شیخ انصر عزیز نے بتایا کہ انہوں نے شہر میں اس طیارے کو نصب کرنے کیلئے چھ ماہ قبل منظوری دی تھی اور کہا تھا کہ باقی معاملات ماحولیات کے ڈائریکٹر سے طے کر لیے جائیں ۔ماحولیات کے ڈائریکٹر عرفان نیازی کا کہنا ہے کہ سٹیل مل اس طیارے کو سڑکے کے کنارے گرین بیلٹ پر لگانے کی ذمہ داری ادا کر رہی ہے جو کہ میٹر و بس کے روٹ کے پچھلی جانب ہے ۔

ان کا کہناتھا کہ سٹیل مل صرف اسے نصب نہیں کرے گی بلکہ اس طیارے کی دیکھ بھال سمیت ارد گرد کے علاقے کی خوبصورت کو برقرار رکھنے کیلئے اگلے پانچ سال تک فرائض انجام دے گی ۔ اس کے بدلے میں کمپنی کو طیارے کے قریب تشہیر کیلئے اپنا بورڈ لگانے کی بھی اجازت ہو گی ۔

انہو ںنے بتایا کہ ایک مرتبہ طیارے کو نصب کرنے اور ارد گرد کے ماحول کو خوشگوار بنانے کیلئے ایک مہینہ درکار ہو گا ۔ان کا کہناتھا کہ یہ نہ صر ف شہر کی خوبصورتی بڑھائے گا بلکہ شہر میں نئے آنے والے لوگوں کیلئے خوشگوار احساس بھی ہو گا ۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید : اہم خبریں /ڈیلی بائیٹس