جسٹس (ر) زاہد قربان علوی انتقال کرگئے، میوہ شاہ قبرستان میں سپرد خاک

جسٹس (ر) زاہد قربان علوی انتقال کرگئے، میوہ شاہ قبرستان میں سپرد خاک
جسٹس (ر) زاہد قربان علوی انتقال کرگئے، میوہ شاہ قبرستان میں سپرد خاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ویب ڈیسک)سندھ ہائیکورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) زاہد قربان علوی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے،ان کی نماز جنازہ جمعہ کی صبح ساڑھے گیارہ بجے مسجد نور باغ میں اداکی گئی جبکہ تدفین میوہ شاہ قبرستان کے احاطے میں واقع داؤودی بوہرہ جماعت کے لیے وقف قبرستان میں کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وہ طویل عرصے سے کینسر کی مرض مبتلا تھے۔ جسٹس (ر) زاہد قربان علوی کے انتقال کی خبر ملتے ہی سندھ ہائی کورٹ میں تمام مقدمات کی سماعت ملتوی کردی گئیں۔یاد رہے کہ مرحوم 2013 کے عام انتخابات سے قبل سندھ کے نگراں وزیر اعلیٰ بھی رہے جبکہ سندھ میں مختلف ایشوز پر بننے والے کمیشنز کی سربراہی بھی کی، سانحہ بلدیہ فیکٹری متاثرین کمیشن، توڑی بندکمیشن،سکھربیراج کمیشن سمیت دیگر متعدد کمیشنوں کی سربراہی کی۔