سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس: شریف برادران کی طلبی سے متعلق فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس: شریف برادران کی طلبی سے متعلق فیصلے کیخلاف اپیل سماعت ...
سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس: شریف برادران کی طلبی سے متعلق فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں شریف برادران کی طلبی سے متعلق ہائی کورٹ کے فیصلے کےخلاف اپیل سماعت کےلئے مقرر کردی۔

ہائیکورٹ نے ماڈل ٹاؤن کیس میں نوازشریف، شہبازشریف اور رانا ثنااللہ کو طلب کرنےکی درخواست مسترد کردی تھی جس پر درخواست گزار نے عدالت عالیہ کے فیصلے کےخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد درخواستگزار کی اپیل جمعہ کو سماعت کےلئے مقرر کردی ہے۔جسٹس گلزار احمد اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل عدالت عظمیٰ کا 2 رکنی بنچ اپیل پر سماعت کرےگا جس کےلئے درخواست گزار سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور